بشریٰ بی بی اور ان کے سابق شوہر خاور فرید مانیکاکے بیٹے موسیٰ مانیکا کو ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے کے مدعی نے بتایا کہ موسیٰ مانیکا نے نوجوان علی بہادر کو چادریں کمر ے سے باہر رکھنے کے معاملے پر فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کر دیا، موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر تے ہوئے اسلحہ برآمد کر لیا گیاہے ۔
فائرنگ کا واقعہ میاں خاور فرید مانیکا کے پیر غنی میں واقع ڈیرے پر پیش آیا، پولیس نے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ ملازم علی بہادر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔






















