لاہور کے انتخابی حلقہ این اے 117 کے عوامی نمائندوں کی بڑی تعداد نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کرنےوالوں نے آئی پی پی کےمرکزی رہنما میاں خالد محمود، ایم پی اے شعیب صدیقی اورمیاں جنید ذوالفقار سےملاقات کی،یوسی تیئس صدیقہ کالونی، خان پارک، کھوکھرروڈ اورسائمن کالونی سے سےتعلق رکھنےوالےافراد نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی ۔پارٹی جوائن کرنے والوں کا پارٹی پرچم پہناکرخیرمقدم کیا گیا۔میاں خالد محمود نے کہاصدر آئی پی پی کےانتخابی حلقے این اے ایک سوسترہ میں پارٹی کومضبوط کریں گے، بطور سیاسی جماعت آئی پی پی بھرپورعوامی حمایت حاصل کررہی ہے۔جنرل سیکرٹری پنجاب آئی پی پی شعیب صدیقی نے کہاآئی پی پی کا قافلہ وسیع سےوسیع ترہورہا ہے،بڑی تعداد میں یوتھ کی شمولیت پارٹی کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔






















