کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کی تحقیقات جاری ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق حمیرا اصغر کا مکمل موبائل ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے لیکن ان میں سے کوئی اہم شواہد نہیں ملے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کے زیراستعمال ٹیبلٹ خراب ہے جسے تاحال نہیں کھولا جاسکا جبکہ مرحوم اداکارہ کی مالی پوزیشن معلوم کرنے کے لیے پولیس نے بینک سے بھی رابطہ کیا ہے۔
بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سے پتہ لگ سکے گا کہ حمیرا اصغر کی مالی پوزیشن کیا تھی۔
موبائل ڈیٹا کےمطابق آخری بار حمیرا اصغر نے 14 لوگوں سے رابطہ کیا جن میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والا ایک ڈائریکٹر بھی شامل ہے۔
ڈرامہ ڈائریکٹر اسلام آباد میں موجود ہیں جن سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حمیرا اصغر کے تینوں موبائل فونز میں کلُ 2215 موجود ہیں ۔






















