چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس اگلے مرحلے میں داخل ہوگیا، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کل (جمعہ کو) سماعت کرے گی، استغاثہ کے مزید 3 سرکاری گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیخلاف سائفر کیس میں سرکاری شہادتیں قلمبند کرنے کا گزشتہ سماعت پر کیا تھا۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں 3 گواہوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے تھے۔ وکلاء صفائی نے استغاثہ کے پہلے تینوں گواہان پر جرح بھی مکمل کرلی تھی۔
گزشتہ سماعت میں شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے کیس کی سماعت روکنے اور کابینہ اجلاس کے منٹس فراہم کرنے کی استدعا بھی کی جو مسترد کردی گئی تھی۔