یوٹیوبر نگار خان نیازی اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے، چار روز گزرنے کے بعد بھائی نے بازیابی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نگار خان نیازی کے بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوٹیوبر نگار خان نیازی کا 4 روز سے کوئی اتا پتہ نہیں۔
درخواست میں اپیل کی گئی ہے کہ عدالت نگار خان نیازی کو بازیاب کروانے کا حکم دے۔





















