راولپنڈی کے علاقے تھانا واہ صدر کی حدود میں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نیبل نے 9 دن قبل چھریوں کے وار کرکے بیوی کو قتل کیا تھا، تھانہ واہ صدر پولیس نے ملزم کے ماموں کو بھی گرفتار کرلیا ہے ، ملزم نبیل علوی نے 6 ماہ قبل ظاہرہ سے پسند کی شادی کی تھی، ملزم نے 3 ماہ قبل بھی بیوی کو چھریاں مار کر زخمی کیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ واہ صدر میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔





















