ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پر سی ای او نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے ، ان کا کہناتھا کہ ابتدائی رپورٹ میں مکینکل یا مینٹیننس کا مسئلہ نہیں پایا گیا ۔
سی ای او ایئر انڈیا کا کہناتھا کہ پرواز سے پہلے پائلٹس نے فلائٹ بریتھلائزر ٹیسٹ پاس کیا تھا، ایندھن کا معیار اور ٹیک آف رولز کی پیروی معمول کے مطابق تھی، رپورٹ میں نہ کوئی وجہ دی گئی ہے نہ سفارشات پیش کی گئیں، طیارہ حادثے کی تحقیقات ابھی تکمیل سے بہت دور ہیں، بیڑے میں موجود تمام بوئنگ 787 طیارے کا معائنہ کیا گیا، تمام طیارے قابل پرواز اور صحیح حالت میں ہیں، حکام کوئی نیا معائنہ تجویز کریں تو وہ بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ اس حادثے میں طیارے پر سوار 242 میں سے صرف ایک شخص زندہ بچا، جب کہ زمین پر موجود 19 افراد بھی ہلاک ہوئے۔






















