پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا پاکستان آنا ابھی فائنل نہیں ہے۔
سماء کے پروگرام ’ میرے سوال ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک 5 اگست کو ہی شروع ہوگی اور 90 روز تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں میں تحریک شروع کریں گے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تمام صوبوں میں تحریک چلائیں گے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا آنا ابھی فائنل نہیں ہے تاہم قاسم اور سلمان اپنے والد سے ملنا چاہتے ہیں اور ان کے بیٹوں کی گرفتاری سے ملک کی بدنامی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ پر فیصلے ہوں تو بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی نہیں ہے۔






















