وفاقی وزارت تعلیم نے غیر رسمی تعلیم کی سالانہ 24-2023 جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں طلبا کی غیر رسمی تعلیمی ںظام میں رجسٹریشن 20 فیصد بڑھ گئی ہے اور غیر رسمی تعلیمی مراکز کی تعداد 35 ہزار 427 ہوگئی ہے۔
طلبا کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں طالبات کا تناسب 57 فیصد ہے۔
افغان پناہ گزینوں سمیت 10 ہزار 181 بچے غیر رسمی تعلیم نظام میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غیررسمی تعلیم میں 82 فیصد خواتین اساتذہ خدمات انجام دے رہی ہیں اور3342 بالغ خواندگی مراکز سے 80 ہزار 93 افراد مستفید ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دیہی علاقون میں خواتین کی خواندگی صرف 31 فیصد ہے۔



















