سعودی عرب میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات میں ترمیم کردی گئی۔
سعودی عرب کے سرکاری جریدے "ام القریٰ" نے بتایا ہے کہ سعودی کابینہ نے عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی سرکاری تعطیلات کے دنوں کی تعداد کے مناسب ہونے سے متعلق اپنے سابقہ فیصلے میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں عیدوں پر تعطیلات سول سروس نظام اور سول سروس نظام لاگو کرنے والے سرکاری اداروں میں کام کرنیوالوں کیلئے کم از کم 4 کام کے دن اور زیادہ سے زیادہ 5 کام کے دن ہوں گی۔
ترمیم میں کہا گیا ہے کہ سابقہ دفعات میں جو کچھ بھی آیا ہے وہ ان افراد پر لاگو نہیں ہوگا جو سول سروس نظام لاگو کرنیوالے سرکاری اداروں میں کام کے نظام کے تحت آتے ہیں، سوائے ان کے جن کا معاہدہ وزارتوں اور اسسٹنٹ وزارتوں کے ایجنٹوں کے افعال کی انجام دہی کے قواعد کے مطابق کیا گیا ہے اور ان کا معاہدہ استعداد کار کے پروگرام کے منظم قواعد کے مطابق کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدہ کرنیوالے افراد پر اس فیصلے کی پہلی دفعہ میں مذکور عید کی چھٹیوں کی حدود لاگو ہوں گی، ادارے کے پہلے عہدیدار کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ 5 دنوں سے زیادہ کی تعطیلات کو ریموٹ ورک کے طریقۂ کار میں تبدیل کردے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ پر حالات کے مطابق تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے۔





















