اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد لاہور ماڈل ٹاون میں تدفین کر دی گئی تاہم اداکارہ کے بھائی نوید اصغر نے بہن کی اچانک موت پر اہم سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نوید اصغر نے کہا کہ میڈیا نے حمیرا کے قتل کا ڈھنڈورا تو پیٹا لیکن مالک سے کسی نے نہیں پوچھا، حمیرا کا موبائل بند ہوتے ہی اس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، ڈی این اے رپورٹ کے بعدآگے کا معاملہ دیکھیں گے، میڈیا سے اپیل ہے تفتیش میں کوئی خامی ہے تو اسے ہائی لائٹ کیا جائے، جب دروازہ توڑا گیا تو کیا ڈبل لاک تھا؟اسے بھی دیکھا جائے، اپارٹمنٹ میں سی سی ٹی وی نہیں تھے،اسے بھی دیکھاجائے۔ ان کا کہناتھا کہ کسی پر شبہ نہیں ہے تحقیقات جاری ہے،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔






















