ڈیجیٹل اثاثوں کی بڑھتی ہو ئی اہمیت کے باعث پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ، نیو یارک کے آزاد میڈیا پلیٹ فارم کوائن ٹیلی گراف میگزین نے پاکستان کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کے اقدامات کو سراہا ۔
وزیر مملکت اور سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کے مطابق پاکستان اپنے بٹ کوائن ذخائر قائم کرے گا تاکہ مالی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔کوائن ٹیلی گراف میگزین کے مطابق پاکستان کرپٹو اثاثوں کو باضابطہ قومی ذخائر کا حصہ بنانے جا رہا ہے اور ان سے ڈی سینٹرلائزڈ فنانس کے ذریعے آمدن بھی حاصل کرے گا۔ بلال بن ثاقب نے مائیکرو اسٹریٹیجی کے ایگزیکٹو چیئرمین مائیکل سیلر سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو میں مشیر بننے کی پیشکش کی۔ کوائن ٹیلی گراف کے مطابق پاکستان دو ہزار چوبیس میں کرپٹو اپنانے کی رفتار کے لحاظ سے دنیا بھر میں نواں نمبر حاصل کر چکا ہے۔ وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی مل کر ایک مضبوط کرپٹو فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں تاکہ اس شعبے میں شفافیت، تحفظ اور معاشی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔






















