کراچی کےفلیٹ سے ملنے والی ٹی وی اداکارہ حمیرا اصغر کا معمہ سلجھ نہ سکاتاہم میت کو کراچی سے لاہور منتقل کر کے ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی نمازِ جنازہ لاہور کے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک قبرستان میں ادا کی گئی،اہلِ خانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔حمیرا کی میت کو گھر نہیں لایا گیا، بلکہ براہِ راست قبرستان منتقل کیا گیا، اداکارہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو ہوا، اس کا حساب اللہ لے گا، میت نہ لینے کے حوالے سے جتنی بھی خبریں چل رہی ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں۔ میڈیکل پراسیس مکمل ہونے سے پہلے کوئی بھی لاش وصول نہیں کر سکتا تھا ان کا مزید کہنا تھا کہ حمیرا کی والدہ کا اس سے رابطہ رہتا تھا، مگر کچھ باتیں انسان کے بس میں نہیں ہوتیں۔






















