صدر ٹرمپ ایک بار پھر تجارتی جنگ میں کود پڑے،کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا،نفاذ یکم اگست سے ہوگا۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نےکہاکہ دیگر تجارتی شراکت داروں پربھی محصولات میں اضافہ ہوسکتا ہے،کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نےکہا معاہدے پرپہنچنےکی کوشش کر رہےہیں، اپنے مفادات کا دفاع کریں گے۔
دوسری جانب برازیل میں ٹیرف عائد کرنےپر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے امریکی صدر کے پتلے جلادیے۔






















