این ڈی ایم اے نے 26 جون سے 10 جولائی تک بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصان کی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق ملک بھر میں بارشوں اورسیلاب سے 90 افراد جاں بحق ہوئے،جاں بحق ہونےوالوں میں 45بچے،29مرد اور 16خواتین شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق 63 بچوں اور 39 خواتین سمیت 158 لوگ زخمی بھی ہوئے،بارشوں اور سیلاب سے 10کلومیٹر سڑکیں اور 8 پل بھی متاثر ہوئے،109 گھر مکمل تباہ، 243 گھروں کا جزوی نقصان پہنچا۔






















