چینی صوبے ہونان کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے 33 سالہ شخص کے پیٹ سے ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکال کر سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مریض شدید پیٹ درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تھا اور سی ٹی اسکین سے پتا چلا کہ اس کی آنتوں میں کوئی غیر معمولی چیز موجود ہے۔
ایمرجنسی لیپروسکوپک سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے دیکھا کہ ایک زندہ بام مچھلی مریض کے پیٹ میں تیر رہی تھی۔
ڈاکٹروں نے بروقت آپریشن کر کے مریض کی جان بچائی ورنہ یہ حالت پیٹ کی جھلی کی سوزش کا باعث بن سکتی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ویتنام میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا تھا جہاں ایک شخص کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی نکالی گئی تھی۔






















