وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 9 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بری کردیا۔
کراچی میں اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مزید 9 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بری کردیا۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے 26 مقدمات درج کیے تھے اور یوسف رضا گیلانی 3 مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
عدالت نے کے باہر میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں کئی سالوں سےان مقدمات کاسامنا کررہا ہوں، آج مجھے کچھ مقدمات سے بری کردیا گیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ پہلےبھی سی ای سی نے کیا تھا، حکومت کا حصہ بننےکا فیصلہ اب بھی سی ای سی کرے گی۔






















