لاہور کی مقامی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران تشدد اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو دو دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دی۔عدالت نے دو روز بعد صنم جاوید کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
پولیس نے گرفتار صنم جاوید کو کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا اور بتایا کہ ملزمہ کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کرنا ہے۔ دو روزکی چھٹی ہے اس لیے یہ عدالت دو دن کا ریمانڈ دے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے دو دن کا ریمانڈ فراہم کرتے ہوئے صنم جاوید کو متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے صنم جاوید کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد چھٹی بار پولیس نے گرفتار کرلیا گیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 موئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ جج کے حکم پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر تعینات کردی گئی، جیسے ہی صںم جاوید رہا ہوکر باہر آئیں انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔