ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔
اے ڈی بی رپورٹ کےمطابق اصلاحات کےباوجود پاکستان کاٹیکس 2جی ڈی پی تناسب خطے کےدیگرممالک سےکم ہے،نئےفائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا۔پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا ہے۔
اے ڈی بی رپورٹ میں کم ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب کی بڑی وجہ بڑے پیمانے پر غیر رسمی شعبے کو قرار دیا گیا،بغیرمؤثر تعمیل کے ٹیکس بیس کو وسعت دینا قلیل آمدنی پیدا کرتا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نےکہا ایسے اقدامات سے صرف انتظامی اخراجات میں اضافہ ہوتا ہے،صرف رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھانے کےبجائےپالیسوں کوبہتربنایا جائے،بہتر پالیسیوں سےموجودہ ٹیکس دہندگان سمیت دیگر ٹیکس وصولی کو بڑھایا جاسکتا ہے۔





















