برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال بنگلا دیش میں مظاہرین پر مہلک کریک ڈاؤن حسینہ واجد کے حکم پر ہوا۔
بی بی سی کی رپورٹ کےمطابق حسینہ واجد لیک شدہ آڈیوکال میں فورسزکو مہلک ہتھیاروں کے استعمال اور مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مرنے کے احکامات دیتی ہیں،فرانزک رپورٹ میں حسینہ واجد کی آڈیو کال کی تصدیق ہوگئی۔
گزشتہ سال حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مظاہروں میں 1400 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔5 اگست 2024 کو سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم نے بھاگ کر بھارت میں پناہ لی تھی۔





















