امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارت پر ایک اور بھرپور وار کرتے ہوئے تانبے کی درآمد پر پچاس فیصد ٹیرف کا اعلان کردیا۔
کابینہ کےاجلاس کےدوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد تانبے پر کی درآمد پر ٹیرف کا ایگزیکٹیو آرڈر جاری کریں گے،اس اقدام سے ملکی پیداوار کو فروغ ملے گا اورامریکی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔
صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی کومیکس کاپرفیوچرزکی قیمت میں دس فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔






















