جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔
ویان ملڈر نےزمبابوے کےخلاف اوے ٹیسٹ میچ میں 337 رنز سے زائدکی اننگز کھیل کر پاکستانی کھلاڑی کا ریکارڑ توڑ دیا،ویان ملڈر کی اننگز ٹیسٹ کرکٹ میں اوے سیریز میں سب سے بڑی انفرادی اننگز بن گئی۔
ویان ملڈر نے سابق قومی کرکٹر حنیف محمد کا 337 رنز کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا،حنیف محمد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1958 میں ریکارڈ بنایا تھا۔
ویان ملڈر زمبابوے کے خلاف 369 رنز کی اننگز کھیل کر ناقابلِ شکست رہے،ساؤتھ آفریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 626 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی۔






















