روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 20 پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی 25 پیسے مہنگا ہوکر 286 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے مالی سے کے آغاز سے جاری تیزی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں آج دوران ٹریڈنگ1300سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 1375 پوائنٹس بڑھ کر 133325 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔






















