روس کے ٹرانس بائیکل ریجن میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے باعث کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی سپتال کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں زخمی ہو نے والوں کی تعداد 10 زخمی ہے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے اور 8 افراد معمولی زخمی ہیں۔
مقامی ایمرجنسی سروسز نے پہلے اطلاع دی تھی کہ 6 جولائی کو روس کے ضلع چیٹا میں ٹیک آف کے تقریباً 16 منٹ بعد ایک طیارہ کریش لینڈ کر گیا۔






















