اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او)نے کہا ہے کہ 2023 درجہ حرارت کی بلند ترین سطح چھونے کے بعد گرم ترین سال ثابت ہوگا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے ادارے ڈبلیو ایم او نے ایک بیان میں بتایا کہ رواں سال اکتوبر میں درجہ حرارت بلند ترین سطح پر رہا اس لیے2023 ریکارڈ پر گرم ترین سال ہونا تقریباً یقینی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکتوبرمیں مجموعی طور پر زیادہ تر یورپ میں اوسط سے زیادہ بارش ہوئی طوفان بابیت شمالی یورپ سے ٹکرایا، اور طوفان ایلین نے پرتگال اورسپین کو متاثر کیا ہے۔