کوٹ ادو لنگر سرائے کے قریب تیزرفتار ٹریلر اور بس آپس میں ٹکراگئے،،حادثے میں بس میں سوار بچوں اور خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہوگئے۔
کوٹ ادو کے علاقے لنگر سرائے کےقریب تیزرفتارمسافر بس اور ٹرالر آپس میں ٹکراگئے،،جس کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا،،حادثے میں بس کا ڈرائیو،2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
بس میں سوار 18افراد زخمی ہوگئے،دس افراد کو نشترہسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہےجبکہ ڈیڈ باڈیز اور اٹھ زخمی افراد کو مظفر گڑھ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،واقعے کےبعد ریسکیو اور پولیس ٹیمیں بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئیں اورریسکیو آپریشن میں حصہ لیا،،ریسکیو کیمطابق مسافر بس علی پور سے لاہور جارہی تھی۔






















