امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی کے بعد سیلاب سے 24 افراد ہلاک ہوگئے،مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
قائم مقام گورنرٹیکساس کا کہنا ہےکہ سیلاب کےبعدکیمپوں میں مقیم 23 افراد لاپتہ ہیں،متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلاء کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریاست میں مزیدممکنہ سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب نے ایک ایسے علاقے متاثر کیا جہاں ہزاروں بچے خاص طور پر 4 جولائی کے یوم آزادی کے اختتام ہفتہ میں شرکت کرتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہےکہ جمعہ کے روز ریاست میں طوفانی سیلاب کی وجہ سے مختلف علاقوں میں ممکنہ نقصان سے بھی عوام کو آگاہ کردیا گیا تھا۔





















