وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ کی خط و کتابت اور سمریز کی آٹومیشن کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی ڈیجیٹلائزیشن پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے سمریز اور کابینہ کی خط و کتابت کی منظوری دیدی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سالانہ فائلوں اور کاغذی کارروائی پر بھاری اخراجات ہوتے ہیں، پہلے مرحلے میں کابینہ کی خط و کتاب اور سمریز کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، تمام محکمے سمریز باآسانی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ای کیبنٹ ایپ ضروری سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ تیار کرنے کی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ایپ آسان، صارف دوست ہو تاکہ تمام وزراء باآسانی استعمال کرسکیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ڈیش بورڈ تک وزیراعلیٰ، وزراء، سیکریٹریز اور چیف سیکریٹری کو رسائی حاصل ہو۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو ڈیزائن شدہ ای کیبنٹ ایپ کا ڈیموپیش کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل سمریز کے ساتھ متعلقہ دستاویزات بھی منسلک کی جائیں۔






















