بھارتی ایئر لائن ایئرانڈیا کے ایک اور طیارے کو فنی خرابی کے باعث بیچ سفر کے دوران ویانا میں روک کر مسافروں کو اتار دیا گیا۔
ایئرانڈیاکی دہلی سےواشنگٹن ڈی سی جانےوالی پرواز(اے آئی 103 )سفرکےدوران مختصر قیام کےلیےویانا میں رکی تاکہ اس کی مینٹیننس کوچیک کیاجائے،تاہم جہازکو چیک کرنے کے بعد اس فلائٹ کا آگے کا سفر منسوخ کر دیا گیا۔
ایئرلائن کےترجمان نےبتایاکہ دہلی سےواشنگٹن ڈی سی جانےوالی پرواز (اے آئی 103 ) ایندھن بھرنے کے لیے ویانا میں رکی تھی،طیارےکی جانچ کےدوران پتا چلاکہ جہازمیں مینٹیننس کا اہم کام ہونا باقی ہے۔
متاثرہ مسافروں کودہلی کےلیےمتبادل پروازوں پردوبارہ بک کرایاگیا ہےیا ان کی ترجیحات کی بنیاد پر مکمل رقم کی واپسی کی پیشکش کی گئی ہے۔
خیال رہےکہ ایئرانڈیا اس وقت ایوی ایشن کے نگراں ادارے کے ریڈار پر ہے۔






















