امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی ٹرمپ کا ٹیکس اوراخراجات کا بل منظورکرلیا۔
بگ بیوٹی فل بل کے حق میں 218 اور مخالفت میں 214 ووٹ پڑے،بل کی منظوری پر امریکی صدرنے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کو مبارکباد پیش کی،کہاآج شام پانچ بجےبل پردستخط کروں گا،دوبارہ منتخب ہونے کے بعد معیشت ترقی کررہی ہے،بگ بیوٹی فل بل معاشی ترقی کو آگے لے کرجائےگا۔
صدرٹرمپ نے کہا غزہ میں جنگ بندی کیلئے پرامید ہوں،چاہتا ہوں غزہ کے لوگ امن میں رہیں،ایران بھی بات کرنا چاہتا ہے،روسی صدر پیوٹن کے ساتھ طویل گفتگو پرکہا ایران یوکرین جنگ پر بات چیت ہوئی مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ۔۔






















