روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل میخائل گڈکوف یوکرین کی سرحد کے قریب ایک حملے میں ہلاک ہوگئے جس کی تصدیق روسی فوج کی جانب سے کی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل میخائل گڈکوف کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جانب سے مارچ 2025 میں سینئر بحری عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
روس کے پرائمورسکی علاقے کے گورنر اولیگ کوزیمیاکو نے ٹیلی گرام پر اعلان کیا کہ اس واقعے میں 10 دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے۔
یوکرین نے ماضی کی طرح اس حملے پر بھی سرکاری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
میخائل گڈکوف اس سے قبل پیسیفک فلیٹ کی 155 ویں نیول انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔
میخائل گڈکوف کی ہلاکت روس کے لئے جنگ کے آغاز کے بعد سے سب سے نمایاں نقصانات میں سے ایک ہے۔
انہیں 2023 میں "ہیرو آف رشیا" کا گولڈ سٹار میڈل ملا تھا جو انہوں نے فروری میں کریملن کی تقریب میں پیوٹن سے وصول کیا تھا۔
دوسری جانب یوکرین کے شہر اوڈیسا میں حکام نے بتایا کہ جمعرات کو پورٹ پر میزائل حملے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔
اس سے قبل پولٹاوا میں فوجی بھرتی مرکز پر حملے میں دو افراد ہلاک اور قریب 50 زخمی ہوئے۔





















