وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 11.16 فیصد، خصوصی بچت اکاؤنٹس پر منافع کی اوسطا شرح 10.77 فیصد، پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس پر شرح 16.1 فیصد سے کم ہو کر 13.20 فیصد مقرر کردیا گیا۔
شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر 3 ماہ ، 6 ماہ اور ایک سال کے منافع میں کمی کردی گئی۔ شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر 3 ماہ کیلئے 10.36 فیصد منافع ملے گا، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر 6 ماہ کیلئے 10.38 فیصد منافع ملے گا، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس پر 1 سال کیلئے 10.40 فیصد منافع ملے گا۔
بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ پرمنافع کی نئی شرح 13.20 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پرمنافع کی اوسطا شرح 11.79 فیصد مقرر کردیا گیا ہے۔
سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 9.75 فیصد مقرر ہوگیا۔
نیشنل سیونگ اکاؤنٹس پر فائلرز کیلئے 15 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، نیشنل سیونگ اکاؤنٹس پر نان فائلرز کیلئے 35 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔ نیشنل سیونگ اکاؤنٹس پر 2.50 فیصد سے زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔






















