امریکی ریاست نیو جرسی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ ٹیک آف کے بعد کراس کیز ہوائی اڈے کے قریب جنگل میں گرا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔






















