عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کی ہےکہ غزہ میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کی ہےکہ اسرائیلی فضائی بمباری کی وجہ سے غزہ میں بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے صحت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے،جبکہ صحت،پانی اورصفائی کے نظام میں خلل ایک اضافی خطرہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق ایندھن کی کمی کی وجہ سے ڈی سیلینیشن بھی پلانٹس بند ہیں۔