سترہ سال تک جعلی لائسنس پر پرواز کرنیوالے سابق کینیڈین پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔
کینیڈین پولیس کےمطابق سابق کینیڈین پائلٹ پر900سے زائد پروازیں اڑانے کا الزام ہے،59 سالہ جیوفری وال پر فراڈ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2009ء سے 2025ء تک جعلی پائلٹ لائسنس پر پروازیں اڑائیں،ملزم نے اپنی اسناد کے بارے میں فضائی کمپنی سے جھوٹ بولا۔





















