امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تہران پر نئے فوجی حملوں کا حکم دینے کے قریب ہیں، ایران کو اب قیمت چکانی پڑے گی۔
فاکس نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ تاخیر کا شکار ہے، ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں پر نئے حملوں کا حکم دینے پر غور کررہے ہیں۔ ایران کی ناکہ بندی بحری جنگی تاریخ کی سب سے کامیاب ناکہ بندی ہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے معاہدے میں بہت وقت لے لیا،یہ معاہدہ ایک بہترین معاہدہ ہوسکتا تھا، ایران کو اب قیمت چکانی پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی فوج مکمل طور پر تباہ و برباد ہو چکی، ایرانی بحریہ اور فضائیہ کا اب کوئی وجود نہیں، ایرانی مکمل طور پر شکست کھا چکے ہیں، ایران صرف باتیں کرتا ہے، عملی طور پر کچھ نہیں کرتا۔





















