ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دشمن غلط فہمی میں نہ رہے، ہم کبھی سرینڈر نہیں کریں گے۔ جو ایران کو مٹانے کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ صرف خواب ہی دیکھتے رہ جائیں گے۔
تہران میں خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ گذشتہ رات کو دشمن کو اپنی طاقت کے ذریعے دوٹوک پیغام دیا ہم مکمل حوصلے، اعتماد اور سکون کے ساتھ دشمن کو مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، اپنی سرزمین کے خلاف دشمن کی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
مسعود پزشکیان نے کہا شہادت ایک عظیم کامیابی اور اعزاز ہے۔ جنگ کسی ملک کے مفاد میں نہیں۔ اگر مسلط کی گئی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایران کو عرب ممالک سے لڑانے کی دشمن کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ملک کو تمام مشکلات، عدم توازن اور چیلنجز کے باوجود چلانا ہوگا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ رہبرِ انقلاب نے تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کا حکم دیا ہے ۔ہمیں داخلی اتحاد اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنا ہوگا۔





















