مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 146 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔
مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ہوئی،پاکستان نیوی کا دستہ مزار اقبال پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ اسٹیشن کمانڈر نیوی لاہور کموڈور ساجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے، اور پھولوں کی چادر رکھی۔
گارڈزتبدیلی کے بعد مزاراقبال پرفاتحہ خوانی کی گئی،مہمان خصوصی نے امیرا لبحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے پھولوں کی چادرچڑھائی،پنجاب رینجرز کی جگہ پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، پاکستان رینجرز اور پاکستان نیوی کے دستوں نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی۔
اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا پوری قوم آج علامہ اقبال کا 146واں یوم پیدائش عقیدت واحترام سے منارہی ہے،علامہ اقبال نے نوجوانان برصغیر کو اپنے آباؤاجدادکی قربانیوں سے روشناس کرایا،انہوں نوجوانوں کو حوصلے، خوداعتمادی اور بہادری سے تعبیر دی۔
چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا علامہ اقبال مدبرورہنما تھے، انہوں نے خطبہ آلہ آبادمیں تصورِپاکستان پیش کیااورمسلمانوں میں آزادی حاصل کرنے کی نئی روح پھونکی۔