لاہور کے علاقے ڈیفنس بی میں تین چور چینی باشندے کے گھر سے پونے دو کروڑ سے زائد کی نقدی چرا کر فرار ہو گئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی میں چینی باشندے کے گھر پر چوری کی بڑی واردات ہوئی جس دوران تین چوروں نے گھر میں موجود الماری سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپےچرا لئے۔
سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتاہے کہ دو چور لاونج میں نگرانی کرتے رہے جبکہ تیسرا کیش نکال کر لایا جس کے بعد تینوں چور علیحدہ علیحدہ فرار ہوئے۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔






















