ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کے طاقتور سپیل کے باعث کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس سے کئی علاقوں میں جل تھل ایک ہو گیا جبکہ نوشہرہ میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آئی جہاں ایک بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
مختلف شہروں میں ہونے والی بارش سے گھروں میں پانی داخل ہوا اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
اٹک میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ جہلم اور گردونواح میں بھی بادلوں کی گھن گرج سنائی دی۔
مری سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل خوب برسے۔
مظفرآباد میں بارش کا سلسلہ 5 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے اور انتظامیہ نے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں میں محتاط سفرکی ہدایت کی ہے۔






















