پاکستانی نوجوان محمود الحسن نے آسٹریلیا میں ایم ایم اے فائٹ جیت لی۔ محمود الحسن تعلیم حاصل کرنے سڈنی گئے ہیں۔
پنجاب کے علاقے فورٹ عباس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان محمود الحسن نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایم ایم اے فائٹ جیت کر قومی پرچم سربلند کردیا۔
رپورٹ کے مطابق محمود الحسن کا تعلق فورٹ عباس کے گاؤں سے ہے، وہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے آسٹریلیا گئے تھے۔
محمود الحسن نے لیون ہو کے ساتھ فائٹ جیت کر دنیا کو حیران کردیا۔
محمود الحسن کی کامیابی فورٹ عباس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شہریوں کا کہنا ہے کہ محمود نے اپنےعلاقے، خاندان اور ملک کا نام روشن کردیا۔
محمود عباس کی خطرناک فائٹ ایم ایم اے میں کامیابی پر اہلِ علاقہ کی طرف سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔





















