بھارت پاکستان کا سامنا کرنے سے ایک مرتبہ پھر راہ فرار اختیار کرگیا،چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس سے بھارتی وزیر غیرحاضر رہے۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان وفد کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت ہوئے،اپنے خطاب میں کہا واضح ہو گیا کہ بھارت دیگر ممالک کا سامنا کرنے سے گریزاں ہے،بھارت کو ذمہ دارانہ رویئےکامظاہرہ کرنا ہی پڑے گا، عالمی فورم پر اس طرح کا غیرذمہ دارانہ رویہ قابل افسوس ہے۔
عبدالعلیم خان نےمزیدکہا شنگھائی تعاون تنظیم خطےمیں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا فورم ہے، علاقائی امن کیلئےبھارت کو ایک اچھے ہمسائے کی طرح رہنا ہوگا،پاکستان ہمیشہ برابری کی بنیاد پر باہمی تعلقات کا خواہاں ہے،ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے بقائے باہمی کی سوچ پر قائم رہنا ہوگا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کےدیگرشرکا نےبھی بھارتی رویئےپرحیرت اورمایوسی کا اظہار کیا،بھارت کے آنند پرکاش نےایس سی او وزرائےٹرانسپورٹ کانفرنس میں شرکت کرنا تھا تاہم ان کی نشست خالی رہی۔





















