امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام پر پابندیاں ختم کر کے شامی عوام کو زندہ رہنے کا ایک اور موقع دیا ہے ، شام کی قیادت جو شخص کررہا ہے وہ اچھا آدمی ہے، شام کے لوگ بہت ذہین ہیں،وہ ہر میدان میں اچھا کام کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھا کہ زہران ممدانی کمیونسٹ ہے، وہ سوشلسٹ نہیں ہے، ہم زہران ممدانی کے بارے میں ہر چیز کا جائزہ لیں گے، اگر زہران ممدانی نے امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کی تو اسے گرفتار کرنا پڑے گا، ہمیں اس ملک میں کسی کمیونسٹ کی ضرورت نہیں۔






















