وفاق نے بجلی کے بلز میں 35 روپے پی ٹی وی فیس کی وصولی روک دی، پاور ڈویژن نے عمل درآمد کے لیے تمام ڈسکوز کو مراسلہ جاری کر دیا ۔
وفاقی حکومت نے بجلی بلز میں 35 روپے پی ٹی وی فیس وصولی ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے، وصولی روکتے ہوئے تمام ڈسکوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ پاور ڈیزائن کی جانب سے تمام ڈسکوز کو پی ٹی وی فیس وصولی روکنے کی ہدایات کر دی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسکوز جولائی 2025 کے بلنگ سائیکل سے پی ٹی وی فیس کو نکال دیں۔ پی پی آئی ٹی سی تمام ڈسکوز کے ساتھ مل کے بلنگ سسٹم کو اس کے مطابق اپڈیٹ کریں۔






















