تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم پیٹونگ ٹرن شناوترا کو معطل کردیا۔ فوجی کمانڈر پر تنقید کرنے پر ان کی برطرفی کیلئے مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیراعظم کی برطرفی کیلئے دائر مقدمہ منظور کرلیا، وزیراعظم کو عدالتی فیصلے تک فرائض کی انجام دہی سے روک دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعظم پیٹونگٹرن شناوترا کی کمبوڈیا کے سابق وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی تھی، جس میں انہوں نے تھائی فوجی کمانڈر پر تنقید کی تھی۔





















