مستونگ میں فتنہ الہندوستان نے تحصیل آفس، بینکس اور دفاتر پر حملہ کردیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کاکہنا ہےکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سےبچہ جاں بحق،7افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کے تبادلےمیں2دہشتگرد مارےگئے،3زخمی ہوئے،مسلح افراد نے تحصیل آفس میں گاڑیوں کو آگ لگادی، واقعہ کے فوراً بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، دہشتگرد پسپا ہوگئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ علاقےمیں موجود دہشتگردوں کیخلاف بھرپورکارروائی جاری ہے،حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا،سیکیورٹی اداروں نےحملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کردی۔






















