لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیمامرکز کےمطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے شدت 4.4 ،جبکہ گہرائی 14 ریکارڈ کی گئی،پی ڈی ایم اے کوپنجاب کےتمام اضلاع سے زلزلہ بارے ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے،پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔
زلزلے کےجھٹکےقصور،اوکاڑہ،شیخوپورہ ،گجرات ،صفدر آباد،ننکانہ صاحب میں بھی محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔






















