قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ان کی انگلینڈ میں رواں ہفتے میں سرجری کا بھی امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق شاداب خان کو دائیں کندھے میں تکلیف ہے جس پر ڈاکٹرز نے نائب کپتان کو سرجری تجویز کی ہے، سرجری کے بعد شاداب خان تقریباً 3 ماہ تک کرکٹ سے باہر ہوسکتے ہیں، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاداب خان نہیں کھیل سکیں گے۔






















