ملک کے بیشتر علاقوں میں آج رات موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا بھی امکان ہے جبکہ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقے اس وقت حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم اسلام آباد کشمیر،بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار میں رات کو بارش متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ آج سب سے زیادہ گرمی دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں پارہ پینتیس ، لاہور میں چھتیس، کراچی میں چونتیس ، پشاور میں اڑتیس اور کوئٹہ میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ این ڈی ایم اے نے پانچ جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے ۔ اس سے اربن اور فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔






















