محکمہ موسمیات اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا حالیہ سلسلہ 2 جولائی تک ختم ہوجائے گا تاہم اس کے بعد شدید بارشیں برسانے والا ایک اور اسپیل ملک میں داخل ہوگا، جس سے معمولات زندگی میں خلل پڑسکتا ہے۔
اسلام آباد میں نمائندہ سماء عمر آصف سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان ورک نے بتایا کہ مون سون کا موجودہ اسپیل 2 جولائی تک جاری رہے گا، موجودہ اسیپل کے بعد بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے اسپیل کے دوران ملک بھر میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے، بارشوں سے بالائی اور وسطی پنجاب سمیت دیگر علاقے متاثر ہوں گے، بارشوں کے اگلے اسپیل سے پانی کی صورتحال میں بہتری کا امکان ہے۔





















